ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ایٹمی تنصیبات پر حملہ یا تخریبکاری ، ایٹمی دہشتگردی کا حصہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس حوالے سے ایک ہدف بننے والے ملک کی حیثیت سے ایسے ہولناک جرائم کی روک تھام چاہتا ہے –جناب صالحی نے پرامن ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کی روک تھام اور ان میں تخریبکاری کی مخالفت کو دنیا کے تمام ممالک کی قانونی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم کا ارتکاب ایٹمی دہشتگردی کا واضح نمونہ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے –ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایٹمی ٹکنالوجی سے پرامن استعمال کے خلاف، ایٹمی دہشتگردی سے استفادہ نہیں کرنا چاہیئے – ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثبوت و شواہد فراہم کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کا امریکی اور صہیونی انٹیلی جنس اداروں سے تعلق رہا ہے -...../169
28 ستمبر 2012 - 20:30
News ID: 352024
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دنیا کے تمام ممالک سے ایٹمی دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ جد وجہد کا مطالبہ کیا –